ترکی کے استنبول میں سیاحتی مقام پردھماکے میں کم از کم10 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ترک ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دھماکا ترکی کے تاریخی سلطان احمد اسکوائر پر ہوا جہاں بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح آتے ہیں۔
الجزیرہ
ٹی وی کے مطابق دھماکہ ایک میوزیم کے سامنے ہوا جو استنبول کے مسجد السلطان احمد بالکل مقابل ہے، دھماکے کے وقت متعدد سیاح وہاں موجود تھے، آخری اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد10 ہے جبکہ متعددزخمی افراد ہیں۔ ایک ترک صحافی کے مطابق خودکش دھماکا ایک خاتون نےکیا ہے۔
ترک صدر نے دھماکے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غورکیلئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔